‏N: یہاں سانس لینے کی کچھ تکنیکیں ہیں جن سے سانس پھولنے کی اپنی تکلیف کو دور کرنے میں آپ کو مدد مل سکتی ہے۔ ان سبھی کو آزمائیں اور دیکھیں کہ کون سا آپ کے لئے بہترین کام کرتا ہے۔ پہلے، ہم سانس لینے کی مستطیل تکنیک کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں۔ لہذا آپ جہاں کہیں بھی ہوں، گھر میں ہوں یا باہر، آپ کو کچھ ایسا نظر آئے گا جس کی شکل مستطیل نما ہوگی، وہ کوئی کتاب، ٹی وی، کھڑکییا دیوار پر لگی تصویر ہو سکتی ہے۔ اگر آپ اپنی آنکھوں کے ساتھ مستطیل کے اطراف کی پیروی کرتے ہیں تو، آپ آہستہ آہستہ اپنی سانس لینے کی شرح کو کم کر سکتے ہیں اور سانس پھولنے کی اپنی حالت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ مستطیل کا چھوٹا سا کنارہ آپ کا اندر سانس لینا ہے اور لمبا کنارہ آپ کا باہر سانس چھوڑنا ہے…… اس کے بعد، میں آپ کو یہ بتانے جا رہی ہوں کہ آپ کس طرح دیواریا کسی شے کا سہارا لے سکتے ہیں، تاکہ سانس پھولنے کی آپ کی حالت بحال ہو سکے۔ اگر آپ باہر ہوں اور آپ کو سانس لینے میں پریشانی ہو جائے اور آس پاس بیٹھنے کے لئے کوئی بھی جگہ موجود نہ ہو تو، آپ دیوار سے ٹیک لگا سکتے ہیںیا آپ کسی دیوار پر کنارے کے راستے کی طرف جھک سکتے ہیں۔ اگر آپ محض اپنے کندھے کے پٹھوں کو آرام دیں اور سانس لینے کی مستطیل تکنیک پر دوبارہ دھیان دیں تو، اس سے آپ کو سانس لینے کی اپنی حالت کی بحالی میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے بعد، میں آپ کو بتانے جا رہی ہوں کہ آپ کرسی کا استعمال کر کے کیسے اپنی سانسوں کو بحال کر سکتے ہیں۔ لہذا سانس لینے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے، آپ کرسی کے پیچھے کی طرف جھک سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ہاتھ رکھنے کے لئے کرسی نہ ملے تو، آپ باورچی خانے کے ورک ٹاپ یا باتھ روم کے سنک کا استعمال کر سکتے ہیں،یا اگر آپ باہر ہیں تو نیچی دیوار پر ٹیک لگا سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو اپنا ڈایافرام بہتر طور پر استعمال کرنے میں مدد ملے گی اور آپ کی سانسوں کی تکلیف کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ اگر آپ بیٹھنے کو ترجیح دیتے ہیں تو، آپ کرسی پر بیٹھ کر، کرسی کے کنارے کی سمت جاکر، اپنے ہاتھوں کو اپنے پیروں پر رکھ سکتے ہیں اور اپنی ناک کے ذریعے اندر سانس لے کر منہ کے ذریعہ باہر سانس چھوڑ سکتے ہیں۔ لہذا ایک اور پوزیشن جس کی مدد سے آپ سانس لینے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں، وہ یہ ہے کہ کرسی پر بیٹھ جائیں، اور اپنے سامنے ٹیبل پر ایک چھوٹا تکیہ رکھیں۔ بس اس پر اپنے ہاتھوں کو رکھیں اور آہستہ آہستہ اپنی پیشانی کو اپنے ہاتھوں کی طرف لے کر آئیں۔ اپنی ناک کے ذریعہ اندر سانس لیں اور منہ کے ذریعہ سانس باہر چھوڑیں۔ اگلی ویڈیو میں، ہم آپ کو سانس لینے کی کچھ مشقیں کرانے جا رہے ہیں جو آپ ٹہلتے پھرتے ہوئے کر سکتے ہیں، کوئی چیز اٹھانا یا ورزش کرنا۔